کانگریس نے نوٹوں کی منسوخی پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ریزرو بینک آف
انڈیا پر راست حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ عوام مخالف اقدامات کرکے معیشت
کو پٹری سے اتارنے کے لئے انہیں اہل وطن سے معافی مانگنی ہوگی ورنہ پارٹی
کی جدوجہد جاری رہے گی۔پورے ملک میں ریزرو بینک کی 33 شاخوں کے
گھیراؤ کے پارٹی کے پروگرام کے تحت
یہاں جنتر منتر پر منعقد دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے پارٹی کے
ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے کہا کہ نوٹوں کی منسوخی کی وجہ سے ملک میں افراتفری
کاماحول بنا ہوا ہے۔اس کی مار ملک کے ہر طبقے خاص طور پرکسان، نوجوان، مڈل کلاس، تاجر اور خواتین پر پڑی ہے۔